Youth Social Welfare Society, Karol War, Lahore (UC 108)
اس تنظیم کا مقصد (مِشن) اپنی یوسی 108 اور علاقے کے اجتماعی مفاد اور حقوق حاصل کرنے کے لیے آواز بلند کرنا، اپنے بڑوں کی قیادت میں آگے بڑھنا اور نوجوانوں کی سپورٹ سے اپنے علاقے کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنا ہے.
ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں اور اپنے علاقے میں بنیادی سہولیات (صحت، تعلیم، بجلی، پانی، صفائی اور آنلائن سہولیات...) کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
یہ ویب سائٹ "یوتھ سوشل ویلفیئر سوسائٹی" نے کرول یوسی کے لوگوں کو آنلائن سہولیات دینے کے لیے لانچ کی ہے
یہ تنظیم گاؤں پرانا کرول وار کا مستقبل ہے ۔ اس تنظیم سے کرول کی امید وابستہ ہے۔ یہ تنظیم اہلیان علاقہ کو ان کا حق دلانے کیلئے قائم کی گی ہے ۔ اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں پوری یوسی کرول کے تمام سیاسی وڈیروں کو متحد کرنا، علاقے کی تعمیر وترقی میں ہر ایک کی مشاورت کا خیال رکھنا ، حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی تمام سہولیات اور ذرائع کو علاقے کے لوگوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے
کرول کے سرکاری سکول کو ڈگری کالج بنانا اور ہسپتال کو کم از کم دس بیڈز کا 24 گھنٹے کیلئے بنانا. اس کے علاوہ ہر اس تکلیف والے کی دادرسی کرنا جسکو کو حل کرنے والا اور کوئی نہیں اس کو یوتھ سوشل ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر طاہر سہیل جٹ کی قیادت میں انشاء اللہ حل کرے گی اللہ کی مدد اور آپ کے تعاون کے ساتھ